Danesh Kartik life story

سال 2004 میں دنیش کارتک نامی نوجوان وکٹ کیپر نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنا ڈیبیو کیا۔ اور 2007 میں اک نیشنل پلئیر فیم ہوتے ہوئے بھی گلیمر کی دنیا اپنانے کی بجائے اپنی بچپن کی دوست نکیتا ونجارا سے شادی کر لی۔

دنیش اور نکیتا اپنی شادی شدہ زندگی میں بہت خوش تھے۔ دنیش رنجی ٹرافی میں تامل ناڈو کی ٹیم کے کپتان بھی تھے۔ تامل ناڈو ٹیم میں ان کے قریبی دوست تھے مرلی وجے جو بعد میں ہندوستانی ٹیم کی طرف سے بھی کھیلے

ایک دن نکیتا کی مرلی وجے سے ملاقات ہوئی۔ نکیتا مرلی وجے کی طرف متوجہ ہو گئی۔ دنیش کارتک کو اس کا احساس تک نہیں تھا۔ نکیتا اور مرلی کی قربتیں بڑھیں اور ان کا افیئر شروع ہوگیا۔

سال 2012 میں نکیتا نے دینش کارتک سے طلاق لے لی اور طلاق کے اگلے ہی دن نکیتا نے مرلی وجے سے شادی کر لی۔

طلاق کی وجہ سے دنیش کارتک بہت صدمے کی کیفیت اور ڈپریشن میں چلا گیا۔ اس کی زندگی یکسر بدل گئی تھی وہ اپنی لاڈلی بیوی اور دوست مرلی وجے کی دھوکہ دہی کو نہیں بھول پا رہا تھا۔ وہ صبح سے شام تک شراب پیتا رہتا۔ وہ بلکل تنہا سا ہو گیا۔ اسے ہندوستانی ٹیم سے باہر کردیا گیا۔ وہ رنجی ٹرافی میں بھی ناکام رہا۔

اس سے تامل ناڈو ٹیم کی کپتانی چھین لی گئی۔ اور مرلی وجے کو نیا کپتان بنا دیا گیا۔ ناکامی نے یہیں اس کا پیچھا نہیں چھوڑا۔
اسے آئی پی ایل میں بھی نہیں کھلایا گیا،
لیکن اب وہ ان چیزوں سے بے نیاز ہو گیا تھا
اس نے جم جانا چھوڑ دیا۔ دنیش زندگی اتنا نا امید ہو گیا کہ اس نے خودکشی کرنے کی باتیں شروع کر دی۔

اس طرح کی باتیں سن کر ایک دن، جم سے اس کا ٹرینر جو اس کا کسی حد تک دوست بھی رہ چکا تھا اس کے گھر آیا۔ اس نے دنیش کارتک کو بری حالت میں پایا۔ وہ دنیش کو سیدھا جم لے گیا۔ دنیش نے بہت انکار کیا، لیکن اس کے ٹرینر نے اس کی بات نہیں سنی۔

اسی جم میں ہندوستانی اسکواش چیمپئن دپیکا پالیکل آیا کرتی تھی۔ جب اس نے دنیش کارتک کی حالت دیکھی تو اس نے بھی ٹرینر کے ساتھ اس کی کونسلنگ شروع کردی۔

ٹرینر اور دپیکا کی محنت کے نتائج سامنے آنے لگے۔ دنیش کارتک بہتری کی راہ پر گامزن ہو گیا۔ اس دوران مرلی وجے کی خراب پرفارمینس کی وجہ سے اس کو بھارتی ٹیم سے باہر کردیا گیا۔ بعد میں ان کی مسلسل ناقص کارکردگی دیکھ کر چنئی سپر کنگز نے بھی انہیں آئی پی ایل سے باہر کا راستہ دکھا دیا۔

دوسری جانب دپیکا پالیکل کے اصرار پر دنیش کارتک نے نیٹ پر بھرپور پریکٹس شروع کردی۔ اور پھر اس کے نتائج آنا شروع ہوئے، اور دنیش کارتک نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بڑا اسکور کرنا شروع کیا۔ جلد ہی، وہ آئی پی ایل میں بھی منتخب ہو گیا اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا کپتان بن گیا۔ اس نے دپیکا سے شادی کر لی۔

اپنی عمر کے حساب سے دنیش کرکٹ میں بوڑھے ہو چکا تھا۔ کارتک نے محسوس کیا کہ اس کا کیریئر تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ لیکن وہ سخت محنت اور جدّوجہد کر رہا تھا۔ دوسری جانب ان کی اہلیہ دپیکا پالیکل حاملہ ہوگئیں اور اس نے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ دپیکا کا اسکواش کیریئر بھی رک گیا تھا۔

دپیکا اور دنیش کارتک چنئی کے پوش علاقے پوئیس گارڈن میں ایک بنگلہ خریدنا چاہتے تھے۔ 2021 میں، چنئی کے اسی علاقے میں ایک حویلی خریدنے کی پیشکش آئی۔ دنیش نے اسے خریدنے کا فیصلہ کیا۔ سب حیران تھے کہ جب دپیکا اور دنیش دونوں کھیلوں کی دنیا سے تقریباً ریٹائر ہو چکے تھے تو وہ اتنا مہنگا سودا کیسے پورا کریں گے؟

پھر دنیش کو یہ اطلاع ملی کہ چنئی سپر کنگز کے مہندر سنگھ دھونی انہیں ایک وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں واپس دیکھنا چاہتے ہیں۔ آئی پی ایل 2022 کی نیلامی شروع ہو گئی۔ لیکن اس بار چنئی کے بجائے رائل چیلنجرز بنگلور نے انہیں خرید لیا۔ دنیش کی اہلیہ دپیکا نے بھی کھیلنا شروع کیا اور ان کے جڑواں بچوں کی پیدائش کے صرف 6 ماہ بعد ہی انہوں نے گلاسگو میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں جوشنا چنپا کے ساتھ خواتین کے ڈبلز کا خطاب جیتا۔

دنیش کارتک کی کامیابی کی کہانی ان سب کے لئیے جنہیں زندگی ٹھوکر مارتی ہے تو وہ سمجھ بیٹھتے ہیں کہ زندگی ختم ہوئی آگے کوئی رستہ نہیں بچا۔ گرنا اور گر کر دوبارہ اٹھنے کی کوشش انسان کو کامیاب بناتی ہے۔


مشکل حالات میں جینا کارتک کی زندگی اس کی زندہ مثال ہے۔ مشکلات کے خلاف لڑ کر ہی آپ اپنی منزل پر پہنچ سکتے ہیں۔

Leave a Comment